کراچی، شہری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کا انکشاف ،انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 11 اپریل 2019 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی محمد ابراہیم کے اکاوئنٹ میں 36 کروڑ روپے کا انکشاف ،انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا ،عدالت نے ایف بی آر کراچی کی مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ،درج کیئے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ محمد ابراہیم نامی شخص نے 2015 میں اکاوئنٹ کھولا،بے نامی اکاوئنٹ میں یکم جولائی 2015 تا 30 جون 2018 تک رقم منتقل کی گئی،تین سالوں میں مجموعی طور پر 36 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی،ملزم متعلقہ پتے پر دستیاب ہی نہیں،پتے پر بشیر احمد قادری نامی شخص دستیاب تھا،شبہ ہے کسی نے منی لانڈرنگ کے لیے اکاونٹ کھولا،مذکورہ اکاوئنٹ میں ماہانہ اوسط 2 کروڑ روپے جمع کرائے جاتے رہے،غریب علاقے کے شہری کے اکاوئنٹ میں اتنی بڑی رقم سے شکوک بڑھ رہے ہیں۔