سکھر الیکشن ٹربیونل میں عدم حاضری پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعرات 11 اپریل 2019 23:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) سکھر الیکشن ٹربیونل نے عدم حاضری پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، سماعت دو مئی تک ملتوی تفصیلات کے مطابق سکھر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شفیع صدیقی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار نعمان اسلام شیخ کے خلاف ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار مبین جتوئی کی داخل درخواست کی سماعت کی جس کے دوران نومنتخب رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کی عدم حاضری پر ان پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور بعد ازاں درخواست کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی درخواست جو کہ پی ٹی آئی کے امیدوار مبین جتوئی کی جانب سے داخل کرائی گئی تھی اس میں نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

#