سرچ لائٹس اور پریشر ہارون فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف آئندہ کارروائی ہوگی ،عمل نہ کرنے پر متعلقہ دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ

جمعہ 12 اپریل 2019 00:14

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شبانہ حبیب پولیس اور لیویز کے ہمراہ مل کر ائر پورٹ روڈکوئٹہ پرغیر قانونی مال بردار اور مسافر بردار گاڑیوں کے سرچ لائٹس اور پریشر ہارون روٹ پرمٹ اور فٹنس نہ رکھنے والی گاڑیوں کی خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ٹرک،10 منی بس بغیرپرمٹ اور فٹنس نہ رکھنے پر بند کر دیئے اور 77 گاڑیوں سے سرچ لائٹس اتار دیئی9 منی بسوں سے ایڈیشنل سٹیں نکال دیئے گئے اور 141 کمرشل گاڑیوں کو چالان کئے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور قومی شاہراہوں پر بغیرپرمٹ اور سرچ لائٹس اور پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ‘ ٹرانسپورٹ کی حالات زار بہتر بنانے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ لائٹس اور پریش ہارن فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف آئندہ کارروائی ہوگی عمل نہ کرنے پر متعلقہ دکانوںکو سیل کر دیا جائے گا۔