مینجنگ ڈائریکٹر شرکہ لاہور الحاج محمد اقبال انجم صاحب نے اسراء و معراج کی مناسبت سے شرکہ لاہور حولی آفس میں محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اپریل 2019 12:08

مینجنگ ڈائریکٹر شرکہ لاہور الحاج محمد اقبال انجم صاحب نے اسراء و معراج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2019ء) جس میں کویت میں مقیم نامور نعت خوان کے علاوہ ،ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویثرن اور دیگر ٹیلی ویژن نیٹ ورکس اور پوری دنیا میں قرآن مجید کی تلاوت کے شعبے میں ایک عرصے سے اپنی آواز کے جادو سے ایک عالم کو مسحور کرنے والے قاری سید صداقت علی نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کے قلوب و اذہان کو کلام پاک سے منور کیا۔

(جاری ہے)

بابرکت و روحانی محفل کا اختتام ملک پاکستان اور کویت کی سلامتی اور استحکام کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ الحاج محمد اقبال انجم نے تمام حاضرین کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :