میر واعظ عمر فاروق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے میں پیش ہونے کے بعد سرینگر واپس پہنچ گئے

جمعہ 12 اپریل 2019 12:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کے بعد واپس سرینگر پہنچ گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے این آئی اے مسلسل تین روز تک میر واعظ سے انکے خلاف درج جھوٹے مقدمے کے سلسلے میںپوچھ گچھ کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

میر واعظ جمعرات کی شام حریت رہنمائوں بلال غنی لون، مسرور عباس انصاری ، ایڈووکیٹ نذیر احمدرونگا اور اعجاز احمد رونگاہ کے ہمراہ نئی دلی سے واپس سرینگر پہنچے ۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے میر واعظ کو تفتیش کیلئے نئی دلی میںاین آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کیلئے تین مرتبہ نوٹس جاری کئے تھے جس کے بعد میر واعظ پیر کو نئی دلی جاکر این آئی اے عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان سے مسلسل تین دن پوچھ گچھ کی گئی ۔ میر واعظ عمر فاروق کی سرینگر ائر پورٹ آمد پر بڑی تعداد میں کارکن اور ہمدرد موجود تھے۔