ہزارے وال قوم صوبہ ہزارہ کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، حاجی اویس مالک لودھی

جمعہ 12 اپریل 2019 13:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) ہزارے وال قوم صوبہ ہزارہ کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، شہدا کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا، کوئی کچھ بھی کہے 12 اپریل کا دن ہزارے وال قوم کبھی نہیں بھلا سکتی، صوبہ ہزارہ تاریخ کی کامیابی کیلئے ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی، بابا حیدر زمان کے بہترین نعم البدل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی اویس مالک لودھی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہزارے وال قوم شہدا ہزارہ کو کبھی نہیں بھلا سکتے، 12 اپریل کا دن ہزارے وال قوم کیلئے تاریخی دن ہے جس میں پوری قوم اپنے شہدائوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے مشن کو کامیابی تک چلانے کا عزم کرتی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کی کامیابی کیلئے بابا حیدر زمان کے بعد ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی بہترین نعم البدل ہیں۔