این اے 259 دھاندلی کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے شاہ زین بگٹی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے

جمعہ 12 اپریل 2019 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) این اے 259 دھاندلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے شاہ زین بگٹی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے۔ جمعہ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سردار میر باز کھیتران نے این اے 259 میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔ سپریم کورٹ نے شاہ زین بگٹی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے،عدالت عظمیٰ نے نوٹس سردار میر باز کھیتران کی درخواست پر جاری کیے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد سردار میر باز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔مزید سماعت دو ہفتوں کے بعد ہوگی