معروف صحافی اور چیئرمین اے ون ٹی وی یوکے مبین رشید کا دورہ امریکہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 اپریل 2019 14:58

معروف صحافی اور چیئرمین اے ون ٹی وی یوکے مبین رشید کا دورہ امریکہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2019ء) نیویارک،نیو جرسی اورواشنگٹن میں بھرپور مصروفیاتیونائٹیڈ نیشن میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی، سابق سفیر پاکستان حسین حقانی، سابق وزیر مواحد حسین شاہ، مسلم فرینڈز آف ٹرمپ کے صدر ساجد تارڑ، وائس آف امریکہ اردو سروس کے ہیڈ کوکب فرشوری، نیویارک میں تعینات قونصل جنرل نعیم چیمہ، امریکہ میں معروف پاکستانی ٹی وی براڈکاسٹنگ کمپنی کے مالک شفقت چوہدری،نیو جرسی کی ممتاز سماجی شخصیت شکور عالم سے ون آن ون ملاقات اور سیر حاصل گفتگو۔

(جاری ہے)



چئیرمین اے ون ٹی وی مبین رشید نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ والہانہ محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اے ون ٹی وی برطانیہ میں ایک سال مکمل کرنے کے بعد اب بہت جلد امریکہ سے بھی اپنی نشریات کا آغاز کرے گا انشاءاللہ۔