خسارہ پر چلنے والی سٹیل مل کی نجکاری کردی جائے تو قومی خزانہ پر مزید بوجھ نہیں پڑے گا، شاہد رشید بٹ

جمعہ 12 اپریل 2019 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ خسارہ پر چلنے والی سٹیل مل کی نجکاری کردی جائے تو قومی خزانہ پر مزید بوجھ نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سٹیل مل سال 2000ء سے 2007ء تک سالانہ تین ارب روپے منافع کماتی رہی ہے جبکہ گذشتہ چند سال سے یہ ادارہ خسارہ کا شکار ہے، ماضی کی کئی حکومتوں نے اس ادارہ کو بحال کرنے کی کوشش کی مگر اس مل کو منافع بخش بنانے والی انتظامیہ کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اسے بحال کرنے کا ارادہ کرہی لیا ہے تو اپنی ٹیم کو مخصوص مدت میں نتائج دینے کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :