تربیلا غازی،تحصیل غازی کی تما م صحافتی تنظیموں نے اسسٹنٹ کمشنر غازی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

جمعہ 12 اپریل 2019 18:48

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) تحصیل غازی کی تما م صحافتی تنظیموں نے اسسٹنٹ کمشنر غازی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غازی میں تحصیل غازی کی تما م صحافتی تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اجلاس سے صدر تربیلا پریس کلب محمد شہباز، صدر پریس کلب غازی شوکت زمان، جنرل سیکرٹری ملک فضل کریم ، جنرل سیکرٹری زاہد اقبال، چیئرمین مظہرعلی، سرپرست اعلی خواص بیگ ، قانونی میشر پریس کلب غازی خواجہ فرقان فیصل ایڈووکیٹ، اسد سیف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری افضل حسین ودیگر نے گورنمنٹ بوائز سکول غازی میں گرین اینڈ کلین مہم کے افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر غازی کی جانب سے اپنی تقرر میں صحافیوں کے بارے میں ہتک آمیز الفاط استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے سی غازی نے صحافیوں کے خلاف تقرر دراصل اُنکی اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے کر رہیے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامی اموار کے حوالے سے وہ ناکام ہو چکے ہیں۔ ماتحت اداروں پر اُنکا کوئی کنٹرول تک نہیں ہے۔ تاخیر دفتر آنا موصوف کا معمول بن چکا ہے ۔لوگ گھنٹوں گھنٹوں اُنکے دفتر آنے کا انتظار کرتے ہیں۔ بازار میںتحازوات کے خلاف آپریشن بھی ٹارگٹ شدہ ہو تا ہے۔ صرف کھانے پینے کی اشیاء ہی اُنکا فورکس ہوتی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ انہوں نے صحافیوں کے خلاف تقرر کرکے شعبہ صحافت پر حملہ کیا ہے۔ جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک نا اہل اے سی غازی کو تبدیل کیا جائے۔اے سی کی کسی تقریب و پرگرام کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی جلد تحت کیا جائے گا۔