انٹرسٹی فٹ بال چمئن شپ، کراچی ریڈ کے دو روزہ ٹرائیلز مکمل

جمعہ 12 اپریل 2019 20:10

انٹرسٹی فٹ بال چمئن شپ، کراچی ریڈ کے دو روزہ ٹرائیلز مکمل
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) نیا ناظم آباد کی سرسبز فیلڈ پر پی ایف ایف انٹر سٹی فٹ بال چمپئن شپ کے ٹرائیلز مکمل ہوگئے۔ نیشنل کوچ سید ناصر اسمٰعیل کی زیر نگرانی ہونے والے 2 روزہ ٹرائیلز مکمل ہوگئے۔ 20 رکنی دستہ کا حتمی اعلان ٹیم کوارڈنیٹر ریاض احمد آج (ہفتہ ) کو کریں گے۔ سید ناصر اسمٰعیل، مصباح الحسن، حمید الله اور شیخ اکبر ٹیم کا حتمی انتخاب کریں گے۔

(جاری ہے)

منتخب ٹیم نیا ناظم آباد سٹیڈیم پر تربیتی کیمپ کا حصہ بنے گی۔ منیجر حمید الله کے مطابق منتخب ٹیم کراچی کی مختلف ٹیموں سے دستانہ میچز بھی کھیلے گی تا کہ ٹیم کے مختلف کمبی نیشن کو آزما کر اسے فائنل کیا جائے۔ سید ناصر اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 60 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائیلز میں شرکت کی اور ہم نے دستیاب کھلاڑیوں میں سے ایک بہترین ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کی ہے امید ہے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے کراچی ریڈ کو فائنل راؤنڈ میںپہنچانے میںاپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :