Live Updates

عمران خان صوبائی خودمختاری میں مداخلت کررہے ہیں، نیا بلدیاتی نظام ناقابل فہم ہے‘ملک احمد خان

نیب کا حکومت کی ایماء پر کام کرنا سب کے سامنے آگیا ،وزیر اعظم کھلونوں کو چابی دینے کی بجائے گورننس پر توجہ دیں پنجاب کابینہ کو (ن) لیگی دور کرپشن نہیں ملے گی ،ترقیاتی کاموں کے انبار لگے ملیں گے ،حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات سراسر بہتان طرازی ہے، حمزہ شہباز تمام سرمایہ بنکوں کے ذریعہ قانونی طریقہ سے ملک کے اندر لائے،عثمان بزدار کی رہائی اور آزادی کے لیے کام ہونا چاہیے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان کی عظمیٰ بخاری ، عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 12 اپریل 2019 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان صوبائی خودمختاری میں مداخلت کررہے ہیں، نیا بلدیاتی نظام ناقابل فہم ہے ،نیب کا حکومت کی ایماء پر کام کرنا سب کے سامنے آگیا ہے،وزیر اعظم کھلونوں کو چابی دینے کی بجائے گورننس پر توجہ دیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں ،پنجاب کابینہ کو (ن) لیگی دور کرپشن نہیں ملے گی بلکہ ترقیاتی کاموں کے انبار لگے ملیں گے ،حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات سراسر بہتان طرازی ہے، حمزہ شہباز تمام سرمایہ بنکوں کے ذریعہ قانونی طریقہ سے ملک کے اندر لائے،عثمان بزدار کی رہائی اور آزادی کے لیے کام ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں پارٹی رہنما عظمیٰ بخاری اور عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان نے کہا کہ ہم کسی بھی قانونی ادارے کے خلاف نہیں گئے لیکن غلط چیز کو کبھی بھی نہیں مانا جائے گا،جب کورٹ کا آرڈز ہے تو پھر گرفتاری کا کیوں کہا گیا،قانون کے ایکٹ پر من و عن عملدآمد کرنا ہوتا ہے،نیب سیاسی کیسز بنارہا ہے،ہم نے نیب سے صرف بات چیت کی، ہم نے کوئی مزاحمت نہیں کی،(ن) لیگ احتساب سے بھاگ نہیں رہی ،نواز شریف تو غیر قانونی جے آئی ٹی کے سامنے کورٹ کے حکم پر جاتے رہے ہیں ،آج بھی ہم ہائی کورٹ احکامات کو مان رہے ہیں ، ہم نے کورٹ سے مدد لی ، حمزہ نے نیب کے تمام سوالات کے جواب دیئے ہیں ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے 85ارب کے الزمات وفاقی وزیر اور شہباز گل نے لگائے جو دن بدن کم ہو رہے ہیں ،دونوں نے غلط رقم بتائی،جب سارا خاندان کیسز میں ہے، کئی لوگ جیل میں ہیں تو کون کک بیکس دے رہا ہے، حمزہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزمات نہیں ہیں ، بیرسٹر شہزاد اکبر کو قانون کا علم نہیں ہے ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے جو شریفوں پر الزمات ہیں وہ مشرف دور کے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ محمود الرشید کسی غلط فہمی میں رہتا ہے، انکی درخواستوں کو نیب نے اٹھایا،نیب کے بعد میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا،ملتان میٹرو بس کے نام پر الزامات عائد کیے گئے،رمضان شوگر ملز اور دیگر کیسز میں کورٹ نے ہمارے حق میں آرڈر دیئے ، حکومت کو چاہیے تھا کہ آکر ہم سے معافی مانگتی،نصابی کتابوں میں سے موٹے الفاظ رٹ کر آگئے ہیں اور ہم پر الزامات لگاتے ہیں،،بہتان تراشی ایک جرم ہے، اسکو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ حمزہ شہباز پر الزامات غلط ہیں ، ہنڈی کے ذریعے رقم کو نہیں بھیجا گیا،تمام رقم بینکنگ کے زریعہ گئی، تمام رقم ڈکلیئرڈ ہے،اگر منی لانڈرنگ ہوتی تو رقم کو غلط طریقے سے باہر بھیجا جاتا،پیسا ملک سے باہر بھیجا ہوتا تو جرم تھا، مگر ملک میں پیسا لے کر آئے،مشتاق چینی شوگر کا بہت بڑا ڈیلر ہے، آدھا شہر اسکو جانتا ہے۔جن کو فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے سپیلنگ نہیں آتے وہ 7 سے 11 کے پروگرامز میں الزام لگاتے ہیں،فیاض الحسن چوہان کا تو سب جانتے ہیں، مگر اس حکومت کے پی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی حیرت انگیز باتیں کرتے ہیں،پی ایچ ڈی ڈاکٹر کیمرہ دیکھتے ہی اسکی طرف بھاگتے ہیں،عمران خان سمیت ساری پی ٹی آئی غلط الزامات لگانے کی عادی ہے،عثمان بزدار اگر وزیراعلی ہو تو بن کر دکھائو،عثمان بزدار کی رہائی اور آزادی کے لیے کام ہونا چاہیے۔

انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کو تناظر میں منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ہے تو نیب ہمیں بتائی ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان اپنے وزیروں کو کہیں کہ لوگوں کے مسائل حل کریں،عمران خان چابی والے کھلونے کو چابی بھر گیا ہے، پچھلے آٹھ ماہ سے یونین لیول پر فنڈز بند ہیں،ملک کو کچرا کنڈی بنادیا ہے، وہ مسئلہ حل نہیں ہورہا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی رپورٹس بہت تشویشناک آرہی ہیں ، اللہ انہیں صحت دے ۔

کسی فیملی کے لیے کیا مشکل وقت ہوگا کہ کلثوم نواز کی وفات ہوئی اور میاں صاحب نے جیل کاٹی،مریم نواز نے مشکلات برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کو (ن) لیگی دور کرپشن نہیں ملے گی بلکہ ترقیاتی کاموں کے انبار لگے ملیں گے ۔حکومت گورنس پر توجہ دے ،عوام کو ریلیف دیں ، شریفوں کی کرپشن کو پکڑنے پر ٹائم ضائع نہ کریں ،،شریف فیملی کی کرپشن ہو گی تو پکڑی جائے گی ۔

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر اور عمران خان کے فونز کا فرانزک کروایا جائے،نیب کا حکومت کی ایماء پر کام کرنا سب کے سامنے آگیا ہے،کورٹ نے جو کمنٹس دیئے اس سے صاف ہے کہ فرمائش پر ہم پر کیسز بنے،پانامہ کے کاغذات انٹرپول کو بھیجے گئے تو وہ ردی کی ٹوکری میں جاتے ہیں،چیئرمین نیب کو پتا ہونا چاہیے کہ کورٹ آرڈز کو اپنے مطابق بدل کر بیان کرنا جرم ہے،وزیراعظم کی فرمائش ہے کہ (ن) لیگ کے 50 بندے اندر کرنے ہیں، وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر کوئی بات نہیں کرتا،علیمہ باجی نے ٹیکس کی رقم اب تک ادا نہیں کی، اس پر کوئی بات نہیں کرتا،نیا پاکستان عام آدمی کی چیخیں نکال رہا، قوم کو رلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی غربت (ن) لیگ کی قیادت کو جیل میں ڈال کر ختم ہوتی ہے تو ہم چلے جاتے ہیں،پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لے کر ہی جائیں گے،صوبائی اور وفاقی کابینہ میں قرضے معاف کروانے والے موجود ہیں،عمران خان 18 فارن فنڈنگ اکائونٹس کا جواب دیں،زکو ٰ اور چندے کا پیسا کہاں لگا، شوکت خانم بھی سیاست میں آئے گا،عمران خان آف شور کمپنی کا بابا ہے،زکوٰ کے پیسے پر آف شور کمپنی بنانا گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامی کا ڈرامے فلاپ ہو چکا ہے ، احتساب سیل سیاسی انتقام لے رہا ہے ۔حکومت کو عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے پلان نہیں ہے ،ڈیڈھ لاکھ سے زائد افراد اب تک بے روزگار ہو چکے ہیں ۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ (ن) لیگ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ،حمزہ شہباز نے تحریری طور پر اپنا بیان نیب کو جمع کروا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم وزرات داخلہ پر توجہ دیں ، عمران خان کے صوبائی حملے پر احتجاج کرینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات