Live Updates

نوشہرہ،مشہور حکیم خاندان کی پرویز خٹک کے ساتھ دوریاں

مشہور سیاسی کاروباری خاندان کا چیرمین این ایم سی بورڈ کو کے عہدے سے ھٹاکر بے عزت کرنے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار

جمعہ 12 اپریل 2019 21:41

نوشہرہ،مشہور حکیم خاندان کی پرویز خٹک کے ساتھ دوریاں
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) مشہور حکیم خاندان کی پرویز خٹک کے ساتھ دوریاں پیدا ہو گئیں۔ وفاقی وزیر اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے ساتھ نوشہرہ کے مشہور سیاسی کاروباری حکیم خاندان نے اپنے ساتھ روا رکھے گئے نامناسب رویے NMCکے بورڈ کے چیرمین کے عہدے سے ھٹاکر بے عزت کرنے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کر دیا پرویز خٹک نے این اے 25 میں پرویز خٹک اور پی کے 63 میں ان کے بیٹے ابراہیم خان کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے حکیم خان کی سیاسی قربانیوں سے منہ موڑ لیا۔

نوشہرہ NMC کا چیرمین بورڈ بناکر ممبران بورڈ کے زریعے ھٹانے کی سازش کے بعد حکیم خاندان کی پرویز خٹک سے شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔حکیم خاندان اپنے بڑھتے ہوئے بے پناہ سیاسی آثر و رسوخ مقبولیت پرویز خٹک کے پلڑے میں ڈال کر پرو یز خٹک کو قومی اسمبلی اور ان کے بیٹے ابراہیم خان کو صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ کی نشست پر کامیاب کرانے کے لئے اپنا پلڑا پرویز خٹک کی حمایت میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

کامیابی حاصل کرنے کے بعد پرویز خٹک نے تنازعات اور باہمی جھگڑوں میں گرے ہوئے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کا گل رہز حکیم خان کو چیرمین بنا دیا۔اور پرویز خٹک ان کے بھاء اہم پی اے لیاقت خٹک ان بیٹے ابراہیم خان اسحاق خٹک شبیر خان کے کہنے پر ہسپتال میں بے شمار ان کے منظور نزر بھرتی کئے۔تمام تر قربانیوں کے باوجود پرو یز خٹک نے گرگٹ کی طرح اپنا رنگ اور رویہ بدلا۔

اورگل ریز حکیم خان کو بورڑ ممبرز کے زریعے چیرمین کے عہدے سے فارغ کر دیا حکیم خاندان نے پرویز خٹک سے ان معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا لیکن پرویز خٹک بیسنی ان سنی کر دی۔ گل ریز حکیم خان نے ہسپتال کے عہدے سے ھٹانے کے غیر قانونی اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا عدالت کے دو رکنی بینچ نے رٹ پیٹیشن کی سماعت شروع کر دی ہے اور 16 اپریل کو خو د کو چیرمین بورڈ ظاہر کرنے والے شخص ملک ریاض کو پشاور ہاء کورٹ نے طلب کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق حکیم خان کی پرویز خٹک تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی سفر مزید جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا خاندان کا مشورہ فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔ بتایا جاتا کہ 16 اپریل کے بعد گل ریز حکیم خان NMCکے بورڈ اف گورنرز کے ممبران کے زریعے کس نے اور کسطرح کچھڑی تیار کی۔ حکیم خاندان 16 اپریل کے بعد انکشافات میڈیا کیسامنے لائیں گے۔ نوشہرہ کی سیاست میں پہلے ہی سے خان پرویز خان ان کے بیٹے جمشید علی خان کی انٹری اور ہر سیاسی جماعت کے ناراض راہنماوں کارکنوں اور غمی و خوشی کے ہر تقریب میں حاضری دینے سے نوشہرہ کی سیاست میں تبدیلی کی ھلچل مچی ہوئی ہے۔گل ریز حکیم خاندان کی پرویز خٹک سے شدید ناراضگی نے نوشہرہ کی سیاست میں مزید بونچال برپا کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات