Live Updates

ایبٹ آباد میں شہدائے ہزارہ کی نویں برسی منائی گئی

جمعہ 12 اپریل 2019 23:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) ایبٹ آباد میں شہدائے ہزارہ کی نویں برسی بھرپور طریقہ سے منائی گئی، عوام مختلف ریلیوں کی شکل میں شریک ہوئے، شہر کی فضا میں صوبہ ہزارہ کے نعروں کی گونج رہی، پنڈال میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں نیا ولولہ پیدا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار گوہر زمان، سرپرست سلطان العارفین خان جدون، رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، تحریک صوبہ پوٹھوار کے چیئرمین راجہ اعجاز، سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان جدون، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نبیل احمد عباسی، تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل قاری محمد راشد و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر چاہتے ہیں، بانی قائد تحریک صوبہ ہزارہ مرحوم بابا حیدر زمان کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجہ میں ہزارہ کے بچہ بچہ کی زبان پر صوبہ ہزارہ کا نام ہے، اس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کے کاز کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو جائیں۔ شہداء ہزارہ کی نویں برسی کی تقریب تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام منائی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات