کراچی،ہزارہ قومی الائنس کا ہزارہ گنجی واقعہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 12 اپریل 2019 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) ہزارہ قومی الائنس کی جانب سے گزشتہ روز ہزارہ گنجی واقعہ کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، جس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی بابا حیدر زمان مرحوم کے قریبی عزیز سردار جمال ،تحریک صوبہ ہزارہ کراچی کے ذمے دار سردار صغیر،سردار اصغر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہزارہ وال برادری کے 7شہیدوں کے قاتلوں کے خلاف آج تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا،احتجاج کرنا ہر پاکستانی کاقانونی و آئینی حق ہے ،ریاستی اداروں کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر اندھا فائرنگ کرنا اور پھر اس کے ذمے داروں کے خلاف کوئی کارروائی نا کرنا بے انصافی ہے ،انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

#