نجی تعلیمی اداروں پر غلط جرمانے کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے،انس تکریم

جمعہ 12 اپریل 2019 23:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے منتخب ممبران نے گرانٹ فیس کی غلط تشریح کرکے اسکی آڑمیں نجی سکولوں پر عائدجرمانوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے خلاف قانون قراردیاہے ۔پی ایس آراے کے ممبران سید انس تکریم کاکاخیل،فضل اللہ داود زائی،امجد علی شاہ اورشوکت محمودمشترکہ بیان میں کہاکہ کیپیٹیشن (عطیہ)فیس کی غلط تشریح اور سکولوں پر ڈائریکٹ جرمانے قانون کے خلاف ہیں کیپیٹیشن فیس گرانٹ یا ڈونیشن کو کہتے ہے جسکی بنیاد پر بچوں کوداخلہ دیا جاتا ہے‘ اکثر بڑے بڑے ادارے جنکے پاس نشستیں کم ہوتی ہیں اور داخلے کے خواہشمند وں سے ادارے کیلئے بڑے بڑے ڈونیشن کا تقاضا کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ فنڈقواعدوضوابط کے مطابق وصول کرناجائز ہے یہی فنڈسرکاری تعلیمی اداروں میں بھی لیاجاتاہے اس میں سال کے تمام دیگرامور جیسے لائبریری،لیبارٹری،سپورٹس اورتقسیم انعامات وغیرہ کاخرچہ شامل ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکولوں پر غلط جرمانے سکولوں کی تذلیل اور فیس بک پر اشتہار لگا کر ساکھ مجروح کرنا اور بغیر کمیٹیوں میں سنے فیصلے صادر کرنا پی ایس آر اے ڈاریکٹوریٹ کے غلط اقدامات ہیں قانون کا احترام سب پر واجب ہے اور لاقانونیت مسائل کو جنم دے رہی ہے، پی ایس آر اے ڈائریکٹوریٹ سوشل میڈیاپر ایسے اشتہارات فی الفور ہٹائے ورنہ اس مسئلے کو اتھارٹی میں اٹھایا جائیگا اورہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :