نیب کے اقدامات کیخلاف بیوروکریسی بھی میدان میں آ گئی

سرکاری افسران تضحیک کے باعث حوصلہ ہار چکے ہیں، مالیاتی سمریاں رکی ہوئی ہیں، نیب غیرضروری انکوائریاں شروع کردیتا ہے، حکومت اگرآگے بڑھنے کیلئے نیب کوروکنا ہوگا۔ وفاقی سیکرٹریز کی کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اپریل 2019 21:55

نیب کے اقدامات کیخلاف بیوروکریسی بھی میدان میں آ گئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل 2019ء) نیب کےاقدامات کیخلاف بیوروکریسی بھی میدان میں آ گئی، حکومت اگرآگے بڑھنا چاہتی ہے تونیب کوروکنا ہوگا، سرکاری افسران تضحیک کے باعث حوصلہ ہار چکے ہیں، مالیاتی سمریاں رکی ہوئی ہیں، نیب غیرضروری انکوائریاں شروع کردیتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں مختلف ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔ لیکن سیکرٹریزکانفرنس میں زیادہ تر نیب ہی موضوع بحث رہا۔ تمام سیکرٹریزنے اصرارکرکے نیب کا معاملہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرایا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی باقاعدہ سفارشات مرتب کرکے حتمی فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ تمام سیکرٹریزنے نیب کے حوالے سے تجاویزسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وفاقی سیکرٹریزنے مئوقف اختیار کیا کہ نیب غیرضروری معاملات کی بھی انکوائری شروع کردیتا ہے۔ اعلیٰ سرکاری افسران کی تحقیقات وتفتیش میں تضحیک کی جا رہی ہے۔ وفاقی سیکرٹریز نے کہا کہ نیب کی وجہ سے سرکاری افسران حوصلہ ہار چکے ہیں۔ نیب کے ڈرسے تمام بڑی مالیاتی سمریاں رکی ہوئی ہیں۔ سیکرٹریز نے حکومت کو خبردار کیا کہ حکومت اگرآگے بڑھنا چاہتی ہے تونیب کوروکنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :