آئی جی اسلام آباد نے سندس فائو نڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تھلیسیمیا سنٹر کے ایم اویو پر دستخط کردئیے اچھے ہو تو اچھا بن کے دکھا ئو، شہریار خان آفریدی

ٓغریبوں کے لئے ہمارے درد کا احساس ہمارے عقیدے کو نمایا ں کرتا ہے ، آئی جی پی اسلام آباد

ہفتہ 13 اپریل 2019 00:20

آئی جی اسلام آباد نے سندس فائو نڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تھلیسیمیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خاں آفریدی کی موجودگی میں سندس فائو نڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تھلیسیمیا سنٹر کے ایم اویو پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھلیسیمیا سنٹر ایف نائن پارک اسلام آباد میں ایک تاریخی ایونٹ منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی تھے اس ایونٹ میں ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار احمد چوہان،ڈی آ ئی جی آپریشنز وقار الدین سید،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفان طارق،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ،ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد عامر خان نیازی کے علاہ ایس سٹی اور ایس پی رورل نے بھی شرکت کی یہ ایونٹ لیجنڈ آرٹسٹ سہیل وڑائچ اور خالد عباس ڈار کی طرف سے منعقد کیا گیا چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر ائیر وائس مارشل ریٹائیرڈ آفتاب حسین اور ایس پی ہیڈ کوارٹر عامر خان نیازی اس ایونٹ کے آرگنائزر تھے اس ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر وزیر مملکت برائے داخلہ اور آئی جی اسلام آباد محمد عامرذوالفقار خان نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ یونٹس کا عطیہ دیا اس کے علاوہ 330تھلیسیمین مریضوں کے لئے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی کثیر تعداد نے بھی خون کا عطیہ دیا ایونٹ کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے جذباتی اور دل میں اترنے والی تقریر میں آئی جی اسلام آباد کے تمام اقدامات جو کہ ناصرف اسلام آباد بلکہ پورے ملک کے لئے ایک نمونہ ہے کی بھرپور تعریف کی اور دلی خوشی کا اظہار کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے اقدامات ایک ایسا عمل انگیز مجسمہ ہیں جو آئندہ اگلے ہفتے سے سول آرمڈ فورسز اور تعلیمی اداروں میںاس نیک کام کے لئے بلڈ کولیکشن کا آغاز کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ اس اہم مسئلے کو باقاعدہ ایوان بالا اور ایوان زیریں میں قانون سازی کے لئے اٹھائیں گے انھوں نے اس فرض کو نبھانے اور انسانیت کے لئے درد محسوس کرنے کے لئے اللہ تعالی سے دعا بھی کی اور دعا کی کہ اللہ کریم ہمارے آج کے خون کے عطیے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذولفقار خان نے شرکائ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا تہہ دل دے شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ان کے تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے آئی جی اسلا م آباد نے کہاکہ بطور آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس انھوں نے شوکت خانم تھلیسیمیا سنٹر اور دیگر ایسے اداروں کا دورہ کر چکے ہیں اور انھوں نے خود خون کا عطیہ دے کر اپنی فورس کے لئے ایک مثال قائم کی تھی انھوں نے مزید کہا کہ وہ آج اس یاداشت پر دستخط کر کے انسانیت سوز درد محسوس کر رہے ہیں آئی جی اسلام آباد نی330تھیلیسیمین سنٹر کے بچوں کو جلد از جلد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کا بھی اعلان کیا اس موقع پر دونوں لیجنڈ آرٹسٹ سہیل وڑائچ اور خالد عباس ڈار نے اسلام آباد پولیس اوروزیر مملکت برائے داخلہ کی طرف سے مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :