انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ 2019ء ٹرافی سنٹورس مال اسلام آباد میں نمائش کے لئے پیش کی گئی

ہفتہ 13 اپریل 2019 00:23

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ 2019ء ٹرافی سنٹورس مال اسلام آباد میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ 2019ء ٹرافی سنٹورس مال میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ یہ ٹرافی ان دنوں نمائش کے لئے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔ کرکٹ کے شائقین کو ٹرافی کو دیکھنے اور اس کی تصویریں بنانے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ ٹرافی جمعرات کو دوسری مرتبہ پاکستان پہنچی۔ اس سے قبل 2018ء میں بھی عالمی ٹور کے حصے کے طور پر ٹرافی پاکستان لائی گئی تھی۔ اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے ٹرافی (آج) ہفتہ کو لاہور منتقل کی جائے گی جس کے بعد اتوار کو کراچی میں معین خان اکیڈمی میں ٹرافی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے شروع ہو گا۔