خاشقجی قتل، امریکا کا سعودی ولی عہد کو معطل مشیر سے تعلق نہ رکھنے کا مشورہ

امریکی وزیرخارجہ نے سعود القحطانی سے متعلق خدشات کا اظہار سعودی ولی عہد سے نجی گفتگو میں کیا

ہفتہ 13 اپریل 2019 12:33

خاشقجی قتل، امریکا کا سعودی ولی عہد کو معطل مشیر سے تعلق نہ رکھنے کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ان کے قریبی مشیر سعود القحطانی سے ہر قسم کا تعلقات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے ولی عہد پر زور دیا کہ امریکا نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سعود القحطانی پر پابندی عائد کی اس لیے وہ اپنے مشیر سے ہر طرح کا تعلق ختم کردیں۔انہوں نے سعود القحطانی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار سعودی ولی عہد اور ان کے بھائی خالد بن سلمان سے نجی گفتگو میں کیا۔