شہناز راجہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی جائنٹ سیکرٹری اول منتخب

ہفتہ 13 اپریل 2019 14:07

شہناز راجہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی جائنٹ سیکرٹری اول منتخب
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) شہناز راجہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کیلئے جائنٹ سیکرٹری اول منتخب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے گذشتہ روز پشاور میں انٹرا پارٹی انتخاب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شہناز راجہ کو صوبائی جائنٹ سیکرٹری اول منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ شہناز راجہ سابق چار سالہ دور میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری رہ چکی ہیں۔ شہناز راجہ نے جائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :