ْکوئٹہ ،ہزار گنجی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل

ہفتہ 13 اپریل 2019 15:03

ْکوئٹہ ،ہزار گنجی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور تقریبا 40 افراد زخمی ہوئے تھے، ہزار گنجی خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او شالکوٹ خلیل بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔