نجی سکولوں کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر زائد فیسیں وصول کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:28

نجی سکولوں کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر زائد فیسیں وصول کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر زائد فیسیں وصول کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں سے غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے ہزاروں روپے ماہانہ کی بنیاد پر وصول کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی سکولوں نے موسم گرما کے آغاز سے ہی اے سی فیس سمیت کئی غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے ہزاروں روپے وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔جس سے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ کو ماہانہ فیس کے علاوہ پیسوں کی وصولی سے روکا جائے۔جو نجی سکول والدین سے زائد پیسے وصول کررہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔