Live Updates

اتحادیوں کے تحفظات دور کر نے کیلئے جہانگیر ترین پھر میدان میں آگئے ، اختر مینگل سے ملاقات طے

جہانگیر خان ترین کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد 18اپریل کوہوگی، اختر مینگل کو تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرائی جائیگی

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) حکومت کے اتحادیوں کے تحفظات دور کر نے کیلئے ایک بار پھر جہانگیرترین میدان میںآگئے ،حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے ایک اور ملاقات طے پاگئی۔تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ ملاقات کے باوجود بھی بی این پی مینگل کے تحفظات دورنہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

بی این پی سربراہ اخترمینگل نے حکومت کے ساتھ طے پانے والے 6 نکاتی معاہدے پرعملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف تحفظات دورکرنے کیلئے متحرک ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں تاہم اب بھی معاملے طے نہیں سکے ، تحفظات کے خاتمے کیلئے دونوں اتحادی جماعتوں کے ایک اورملاقات طے پا گئی ہے۔جہانگیر خان ترین کی سربراہی میں تحریک انصاف کا وفد 18اپریل کوہوگی، ملاقات میں 6نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اخترمینگل کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق،پی ٹی آئی کی نمائندگی جہانگیر ترین کریں گے جبکہ بی این پی مینگل کے وفدکی سربراہی اخترجان مینگل کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات