ہندو لڑکیوں کی تاریخ پیدائش 2002 اور 2003 کی ہے، والد نے تاریخ پیدائش2006درج کر نے کی درخواست دی ،انکوائری رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:48

ہندو لڑکیوں کی تاریخ پیدائش 2002 اور 2003 کی ہے، والد نے تاریخ پیدائش2006درج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) گھوٹکی کی نومسلم بہنوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں لڑکیوں سے متعلق اہم انکشافات ہوئے جس میں کہاگیاکہ نادیہ اور آسیہ کے والد نے لڑکیوں کے گھر چھوڑنے کے دو دن بعد فارم ب کی درخواست دی ،لڑکیوں کے والد نے 22مارچ 2019 کو فارم ب کی درخواست دی،لڑکیوں کے والد نے بیٹیوں کی تاریخ پیدائش 2006درج کرنے کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

سکول رجسٹر کے مطابق دونوں لڑکیوں کی تاریخ پیدائش 2002 اور 2003 کی ہے، انکوائری رپورٹ کے مطابق 2008میں دونوں لڑکیاں کلاس ون میں تھیں، ہری لال کے 10 بچے ہیں لیکن نادرا کے پاس صرف 3 رجسٹرڈ ہیں۔رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کے شوہر پہلے سے بھی شادی شدہ ہیں، برکت علی کے پہلی بیوی سے تین بچے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صفدر علی کے بھی پہلی بیوی سے چار بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :