گرینڈ پریکس حسن ٹو ٹینس، جائلز سیمن، جوویلفریڈ تسونگا، بینوئٹ پیئر اور پبلو اندوجار مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:54

گرینڈ پریکس حسن ٹو ٹینس، جائلز سیمن، جوویلفریڈ تسونگا، بینوئٹ پیئر ..
رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) جائلز سیمن، جوویلفریڈ تسونگا، بینوئٹ پیئر اور پبلو اندوجار پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے گرینڈ پریکس حسن ٹو ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

مراکش میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں فرانسیسی کھلاڑی جائلز سیمن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی تارو ڈینل کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی، اسپینش کھلاڑی پبلو اندوجار کو جیری ویسلے کے خلاف واک اوور مل گیا، فرانس کے بینوئٹ پیئر بھی کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسپین کے جوم مونار کو شکست فاش سے دوچار کیا، فرانس کے تسونگا نے لورینزو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :