ایاز صادق کی خوشدامن کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا اظہار تعزیت

ہفتہ 13 اپریل 2019 17:31

ایاز صادق کی خوشدامن کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کا اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا حافظ مجیب الرحمن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایم این اے کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی ۔