Live Updates

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن ہر قسم حالات کیلئے تیار ہے،ملکی اور قوم کے مفاد میں ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا جائیگا، امیر حیدر خان ہوتی

قرضوں کو لعنت کہنے والے اب غیر ملکی قرضے پے قرضے لے کر قوم کو مبارکباد رہے ہیں،قرضوں کو پیکیج کا نام دے کر قوم کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے نتائج انتہائی خطرناک رونما ہونگے، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 13 اپریل 2019 17:42

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن ہر قسم حالات کیلئے تیار ہے،ملکی اور قوم ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن ہر قسم حالات کیلئے تیار ہے،ملکی اور قوم کے مفاد میں ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا جائیگا. قرضوں کو لعنت کہنے والے اب غیر ملکی قرضے پے قرضے لے کر قوم کو مبارکباد رہے ہیں،قرضوں کو پیکیج کا نام دے کر قوم کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے نتائج انتہائی خطرناک رونما ہونگے،غریبوں کی آہ ایک دن حکومت کو لے ڈوبے گی،جس سے عمران ٹولے کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

وہ گوجرگھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حاجی لطیف الرحمن نے یوسی گوجر گڑھیء اور تمام ویلج کونسلوں کے اے این پی کے عہدیداروں سے حلف لیا.اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی شیر غالب.

یوسی صدر حاجی نور باچہ جنرل سیکر ٹری بلال خان ڈپٹی جنرل سیکر ٹری سالار جمیل خان.حاجی سبز علی خان حاجی اویس خان اور دیگر نے ان کا شکریہ ادا کیا. امیر حیدر خان ہوتی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مرکز اور صوبے میں مخالف جماعتوں کی حکومت کے باوجود بھرا ہوا خزانہ چھوڑا تھا. آج کل مرکز اور صوبے میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود صوبہ شدید مالی اور انتظامی بحران سے دوچار ہی.

الیکشن کے دوران عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے ملکی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ کردیاہے جو گھمبیر شکل اختیار کر چکی ہی. انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اور زرداری قرضہ لے رہے تھے تو اس وقت عمران خان نے ان قرضوں پر لعنت کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی اور ہم نے قرض مانگا تو میں خودکشی کروں گا.لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ قرضوں پر قرضے لے کر قوم کو مبارکباد دے کر حقائق کو جھٹلا رہے ہیں.

فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تمام بڑے بڑے منصوبوں پر کام بند پڑا ہے ٹیھکداروں کے اربوں روپے بقایاجات چلے آرہے ہیں. موجودہ صورت بحرانی کیفیت سے ملک و قوم کو نکالنا موجودہ حکمرانوں کے بس کا کام نہیں رہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں قوم کے اصلی نمائندوں کو حکومت سے باہر کرنے والے بھی سر پیٹ رہے ہیں الیکشن کے نتائج نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا.

دوسری طرف غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اپنے شرائط مزید سخت کرکے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہی. بجلی گیس پیٹرولیم دیگر اشیائے صرف اشیاء خوردنی اور ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ نے غریب عوام کی حالت مزید کمزور کر دی ہی. اسی طرح ڈالر کی قیمت بھی ہوا سے باتیں کر رہی ہی.انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود کارکن مایوس نہیں ہی.

بلکہ ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کر کے جعلی حکمرانوں کو بسترا گول کرنے پر مجبور کرے گی. انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی الیکشن کے موقع پر نوجوانوں کے لیے ایمل ولی خان کا نام صوبائی صدرات کے لیے پیش کر کے نوجوانوں کو پاکستان کی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ذمہ داری ان پر سونپی ہی. اب نوجوانوں کا فرض ہی.کہ وہ گلی گلی کوچے کوچے پہنچ کر باچا خان کے فلسفہ سیاست کیلئے اپنی توانیاں بروئے کار لا کر جدوجہد تیز کریں. انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ملک و قوم اور جمہوریت کے دشمنوں کو ہر صورت میں شکست دے کر امن ترقی و خوشحالی لا کر دم لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات