Live Updates

عمران نیازی نالائق اور نااہل سیاستدان ثابت ہوگئے ہیں،امیرمقام

ورثے میں جو ملا تھا وہ دس دنوں میں پھونک دیا، اگر عمران خان اور کچھ نہ کرتے تو پچھلی حکومت سے ورثے میں ملنے والے ڈالرکو 104 ڈیزل 66،پٹرول اور خوردونوش کی قیمتیں برقرار رکھتے پھر بھی سکھ کاسانس لے سکتے تھے،صوبائی صدر مسلم لیگ ن

ہفتہ 13 اپریل 2019 18:19

عمران نیازی نالائق اور نااہل سیاستدان ثابت ہوگئے ہیں،امیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی نالائق اور نااہل سیاستدان ثابت ہوگئے ہیں، ورثے میں جو ملا تھا وہ دس دنوں میں پھونک دیا، اگر عمران خان اور کچھ نہ کرتے تو پچھلی حکومت سے ورثے میں ملنے والے ڈالرکو 104 ڈیزل 66،پٹرول اور خوردونوش کی قیمتیں برقرار رکھتے پھر بھی سکھ کاسانس لے سکتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ نام نہاد تبدیلی کے دور میں اپنی ذات اور سیاست کی کوئی فکر نہیں بلکہ وطن عزیز کی فکر ہے، ملک روزبروز معاشی طور پر دیوالیہ ہوتا جا رہا ہے، ملک کا دفاع مضبوط معیشت ہی سے ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما ملک جان زیب خان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو گالیاں دینی اور چور ڈاکو کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا قوم کو زندگی کی بنیادی سہولیات چاہیے جو نیازی کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے، عمران خان نیازی روزانہ راگ الاپتے ہیں کہNRO نہیں دینا میں اس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ سے این آر او مانگا کس نے،سب کو پتہ ہے عمران خان NRO دینے کے اہل ہی نہیں ہے، اب ناکامی کے بعد رونا روتے ہیں کہ بحران ورثے میں ملے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اب اپنے چہیتوںکیلئے ایمنسٹی سکیم لیکر آرہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات