چاروں مسالک علماء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ

تمام تر دہشت گردی امریکہ،اسرائیل،بھارت اور انکے ایجنٹ کر رہے ہیں : علامہ ممتاز اعوان

ہفتہ 13 اپریل 2019 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) امت مسلمہ کے چاروں مسالک علماء’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘نے لاہور پریس کلب کے باہر ایجرٹن روڈ پرقائد ِ ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ہزار گنجی کوئٹہ سبز منڈی میں ہونیوالے دہشتگردانہ خودکش حملہ میں 20افراد کی المناک شہادت اور 50کے شدید زخمی ہونیکے دلخراش المیہ اور وطن عزیز میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کیخلاف ایک بھرپورمشترکہ امن مارچ کیا اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

پوری قوم کو وطن و امن دشمنوں کیخلاف متحد ہونیکی اپیل کی مظاہرین نے بڑے بینر کیساتھ مختلف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی مردہ ۔دہشتگردوں کا قبرستان،پاکستان پاکستان ۔خودکش حملے حرام ہیں۔

(جاری ہے)

کیساتھ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کیخلاف نعرے بھی درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چاروں مسالک علماء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری جمعیت علمائِ اسلام کے راہنما حافظ شعیب الرحمن قاسمی جمعیت علمائِ پاکستان کے راہنما مفتی غلام حسین نعیمی جمعیت اہلحدیث کے راہنما مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی تحریک ملت جعفریہ کے راہنما علامہ وقار الحسنین نقوی جمعیت اہلسنت کے راہنما مولانا حنیف حقانی ،مولانا محمد اسلم ندیم ، پیر طارق محمود نقشبندی ودیگر نے سانحہ کوئٹہ پر سخت احتجاج کیا اور اسے ملک و قوم کیخلاف دشمن کی انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ وطن عزیز میں ہونیوالی تمام تردہشتگردی امریکہ، اسرائیل ،بھارت اور انکے ایجنٹ کررہے ہیں اور یہ ملک دشمن طاقتیں افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کرانے کیلئے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط کردہ یہ دہشتگردی دشمن طاقتوں کی غیر اعلانیہ جنگ ہے جسکے خلاف پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بن جائے اور وطن و امن دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم ملیامیٹ کردے جو ہم سب کا دینی،ملی اور قومی فرض ہے اوراس فرض کا قرض چکانے کیلئے یک جان ہوجائیں یہی حالات کا تقاضااور وقت کی آواز ہے۔