بنوں ، شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر کا آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے پر دھرنے کا اعلان

3 15 اپریل کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ہونے والے فیصلہ کن دھرنامیں شرکت کیلئے بوریا بستر سمیت شرکت اور مطالبات تسلیم ہونے تک وہاں پر ڈھیرے ڈالیں گے

ہفتہ 13 اپریل 2019 21:52

ٴبنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر نے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے،رجسٹریشن نہ ہونے اور دیگر مطالبات کے سلسلے میں 15 اپریل کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ہونے والے فیصلہ کن دھرنامیں شرکت کیلئے بوریا بستر سمیت شرکت اور مطالبات تسلیم ہونے تک وہاں پر ڈھیرے ڈالنے دینے کا اعلان کر دیا اُنہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھ ہزار کے قریب ایسے متاثرین اب بھی نقل مکانی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی واپسی کیلئے رجسٹریشن تک نہیں کی گئی جو رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے وہ حکومتی امداد سے محروم ہیں حکومت کو چاہیئے کہ دیگر متاثرین کی طرح رجسٹریشن نہ ہونے والے متاثرین کی بھی امداد کی جائے اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں قبائلی افغانستان میں گاڑیوں سمیت پھنسے ہوئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ متاثرین آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بند سمیں کھول دی جائیں افغانستان میں پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی گاڑیوں سمیت واپسی کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں جن متاثرین کی گاڑیاں محکمہ ایکسائز نے پکڑی ہیں وہ بھی وہ بھی واپس کی جائیں اور ان نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے معاوضہ دیا جائے اُنہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کی طرف سے اُن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ہے لہذا تمام متاثرین دھرنا میں شرکت کیلئے 15اپریل کو قاضی فضل قادر پارک میں بستر وں سمیت حاضر ہو جائیں تاکہ اسلام آباد میں فیصلہ کن دھرنا دیا جائے ۔