Live Updates

وزیراعظم نے کارکنان کو پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس کی تیاری کی ہدایت کر دی

ہم پاکستان تحریکِ انصاف کو اہم سیاسی ادارہ بنائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 13 اپریل 2019 20:41

وزیراعظم نے کارکنان کو پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس کی تیاری کی ہدایت کر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2019ء) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی تیاریوں کے جواب میں پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی کا یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیف اللہ خان نیاز یومِ تاسیس کی منصوبہ بندی کریں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف اقتدار میں آنے کے بعد اپنا پہلا یومِ تاسیس منائے گی۔ وزیراعظم نے سیف اللہ خان نیاز سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے سیف اللہ خان نیاز سے پارٹی آئین کی تیاریوں اور تنظیمِ نو سے متعلق بھی بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقعہ پر کہا کہ 22برس کی جدوجہد کے بعد آج پی ٹی آئی اقتدار میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ تاسیس کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان تحریکِ انصاف کو اہم سیاسی ادارہ بنائیں گے اور اس حوالے سے یومِ تاسیس پر ہم تجدیدِعہد اور نئی منزل کا تعین کریں گے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ بھرپور انداز میں یومِ تاسیس کی تیاری کریں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ اآصف علی زرداری بھی حکومت کو گھر بھیجنے کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت گرانے کے حوالے سے سرگرم نظر آرہے ہیں اور عین اسی وقت عمران خان نے بھی کارکنان کو تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف 25اپریل کو 22واں یومِ تاسیس منانے جا رہی ہے جبکہ اقتدار میں اانے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا یومِ تاسیس ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات