جب کچھ معلوم نہ ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے

ہر دن نئے چیلنج کا سامنا ہوتا ہے،مریم نواز شریف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 13 اپریل 2019 21:50

جب کچھ معلوم نہ ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل2019ء) مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہر دن نئے چیلنج کا سامناہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ نہ معلوم ہو تو کچھ بھی ہو سکتاہے اور سب اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں بتایا کہ والدہ کہا کرتی تھیں کہ جب دن آپ پر ٹوٹتے ہیں تو آپ سی دن نئے عزم کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام سابق پی سی بی چئیرمین اور سینئیر صحافی نجم سیٹھی کے نواز شریف کی تصویر پرکیے جانے والے تبصرے کے بعد دیا۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹر پرسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی 1970کی ایک تصویر شئیر کی تھی جس پر انہیں ٹویٹر صارفین کی کافی تنقید بھی سننا پڑی۔ اسی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور نواز شریف کے قریبی دوست نجم سیٹھی نے لکھا کہ یہ وہ خوبصورت دن تھے اور میں نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ یہ دن ختم ہوں۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے لکھا ’ہر دن نئے چیلنج کا سامناہوتا ہے،جب کچھ نہ معلوم ہو تو کچھ بھی ہو سکتاہے اور سب اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، والدہ کہا کرتی تھیں کہ جب دن آپ پر ٹوٹتے ہیں تو آپ سی دن نئے عزم کے ساتھ کام کرتے ہیں‘۔