مقامی این جی او کنیزرفیق فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول جالیاں برکی رولاہور میں پروقار تقریب کا اہتمام

اتوار 14 اپریل 2019 01:17

مقامی این جی او کنیزرفیق فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول جالیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2019ء) مقامی این جی او کنیزرفیق فاؤنڈیشن کی جانب سے مورخہ 10اپریل  2019 کو گورنمنٹ پرائمری سکول  جالیاں برکی روڈلاہور  میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس تقریب  میں کنیزرفیق فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول  جالیاں کےمستحق طلبہ میں فری سٹیشنری اورسکول  بیگ تقسیم کیئےگئے۔

(جاری ہے)

دورانِ تقریب کنیز رفیق فاؤنڈیشن کے چیف پروگرام مینیجر شاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بنیادی تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالی اور اپنی این جی او کے پلیٹ فارم سے ان کے حل کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے اپنی فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول  جالیاں کے ہیڈ محمد وحید  نے کنیزرفیق فاؤنڈیشن کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :