ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے شریف برادران کو 20ملین ڈالر کی رقم کون سا فائدہ حاصل کرنے کے لیے دی؟

بل گیٹس کے جواب مانگنے پر عارف نقوی نے140ملین ڈالر کی رقم کہاں سے حاصل کی؟امریکی جریدے کے تہلکہ خیز انکشافات

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 14 اپریل 2019 04:37

ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے شریف برادران کو 20ملین ڈالر کی رقم کون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2019ء) 10 اپریل کو ابراج گروپ کے سی ای او عارف نقوی کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ان کی گرفتاری کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے بتایا تھا کہ برطانیہ کی ایک کمپنی کے ساتھ فراڈ کے کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔مگر بات یہیں نہیں رکتی ایک اٹھتے ہوئے سرمایہ کار جو گنتی کے دنوں میں کاروباری دنیا میں نام پیدا کرتے اور انٹرنیشنل شہرت حاصل کرتے ہیں بلکہ اربوں ڈالر چیرٹی میں وقف کرتے اور ان کی این جی اوز مختلف ممالک میں کام کرتی ہیں ان کی کہانی یوں تو قطعی نہیں ہوتی جس طرح سے دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک پس پردہ کہانی امریکی جریدے ”وال سٹریٹ جرنل“نے بھی منظر عام پر لانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

عارف نقوی سے متعلق فراڈ کے کیسز برطانیہ اور نیو یارک میں تو ہیں ہی تاہم ملک پاکستان میں بھی انہوں نے سابق حکمرانوں کوملین ڈالر کی رشوت دی اور بڑے اہم پراجیکٹس میں فیور حاصل کی۔اس کرپشن میں سب سے بڑا نام کے الیکٹرک کے ٹھیکے کا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ابراج گراپ کے بانی عارف نقوی نے کے الیکٹرک کے بڈز حاصل کرنے کی خاطر سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے بھائی سابق سی ایم پنجاب میاں محمد شہازشریف کو 20ملین ڈالر کی رشوت دی تھی۔

یہ ڈیل عارف نقوی کے دوست نوید ملک کے ذریعے کی گئی۔نوید ملک نے نواز شریف اور شہباز شریف سے کے الیکٹرک کی بڈ20ملین ڈالر میں ڈیل کی اور یہ پیساچیرٹی فنڈز کے ذریعے شریف خاندان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کیا گیا۔اس راز کا پردہ اس وقت بھی اٹھنے لگا تھا جب عارف نقوی کے ابراج گروپ کی این جی اوز کے ساتھ پارٹنر بل گیٹس کی این جی اوز کی فنڈنگ کی وجہ سے بل گیٹس نے جواب مانگ لیا کہ آپ کو چیرٹی فنڈ میں دی گئی 140ملین ڈالر کی رقم کہاں ہے۔

یہ رقم اکاﺅنٹ میں شو کرنے کے لیے عارف نقوی نے فوری طور پر ایئر عریبیہ سے لون لیااور اکاﺅنٹ میں منتقل کرانے کے بعد بل گیٹس کو کلیئر کیا۔تاہم اب ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی سکاٹ لینڈ یارڈپولیس کی حراست میں ہیں جہاں برطانیہ اور نیو یارک میں ان کے خلاف فراڈ کا کیس چلایا جائے گا مگر اس تفتیش میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس فراڈ کی کڑیاں پاکستان میں شریف خاندان تک بھی پہنچیں کیونکہ اس فراڈ کی رقم میں سے 20ملین ڈالر کے الیکٹرک کے بڈ میں میاں برادران کی جیب میں بھی پہنچے تھے۔