پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز

وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی وجہ سے دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار اپریل 11:46

پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے۔ گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں کو چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں کو وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلباء رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

 یاد رہے کہ رواں سال 6 سے7 مئی سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور شدید گرمی بھی پڑنا شروع ہو گئی ہے اسی لیے حکومت نے سکولوں کو قبل ازوقت چھٹیاں دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔