برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گر گئی

بجلی گرنے کے وقت برج خلیفہ کی عمارت روشنی کا مینار نظر آنے لگی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 12:11

برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گر گئی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گر گئی۔ گزشتہ ہفتے سے متحدہ عرب امارات میں بارشیں ہو رہی ہیں تاہم ہفتے کی شام دبئی میں ایک ایسا منظر دیکھنے میںآ یا جس نے سب کو حیرت اور سکتے میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

دبئی کے شہزادے شیخ حمادان بن محمد بن رشید بن المختوم نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں برج خلیفہ پر بجلی گرنے کا مبہوط کر دینے والا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اور بھی لوگوں نے اس منظر کی وڈیوز بنا کر شئیر کی ہیں۔ 
برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر
برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر