نیلم جہلم بجلی گھر میں گنجائش سے زیادہ بجلی کی پیداوار شروع

969میگاواٹ گنجائش والے بجلی گھر سے 1000میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 13:13

نیلم جہلم بجلی گھر میں گنجائش سے زیادہ بجلی کی پیداوار شروع
نیلم(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) آزاد کشمیر مین تعمیر کیے جانے والے نیلم جہلم بجلی گھر میں گنجائش سے زیادہ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم بجلی گھر 969 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحئت رکھتا ہے اور اس منصوبے کو استنی ہی بجلی پیدا کرنے کے لیے تعمیر کیا ہے تاہم رواں سال بارشوں کی زیادتی کی وجہ سے یہاں بجلی زیادہ پیدا ہونا شروع ہو گئی اور تقریباََ 1ہزار میگاواٹ بجلی یہاں سے پیدا کر کے گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے۔

توانائی کے اس اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر ہزار میگاواٹ تک یومیہ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ بجلی گھر کامیابی سے تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے واپڈا کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس منصوبے کو سراہا ہے اور اسے محکمے کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے ملک مین ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے چھتر کلاس سوئچ یارڈ تک 68 کلومیٹر سرنگیں کھودی گئی ہیں جہاں پانی کو گرا کر ٹربائنز چلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر پر اب تک 5 سو ارب روپے لاگت آ چکی ہے۔