Live Updates

اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کر سکتا،شاہ محمود قریشی

اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی بریک لگا رکھا تھا، گزشتہ لیے گئے قرضوں کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیرخارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 13:44

اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کر سکتا،شاہ محمود ..
ملتان(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت میں مصنوعی بریک لگا رکھا تھا، گزشتہ لیے گئے قرضوں کا ذمہ دار کون ہے؟ اسد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانا کسی مسئلے کا حل ہوتا تو کوئی بھی حکومت نہ چل سکتی، بلاول ٹرین مارچ کریں، سندھ مارچ کریں یا پنجاب آئیں یہ ان کا حق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب کسی کا ماتحت نہیں ہے بلکہ ایک خودمختار ادارہ ہے اور اسے چاہیے کہ کسی دباؤ کے بغیر ملک سے کرپشن ختم کرتے ہوئے آگے بڑھتا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر روک رکھی تھی اور سد عمر سمیت کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات کو ٹھیک نہیں کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے 19مئی تک محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان مذاکرات کی اگلی نشست دوحہ میں ہونی ہے ،ہم مذاکرات مین سہولت فراہم کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیز رہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ خارجہ اہداف کو حاصل کریں گے اور عمران خان پہلے ایران اور پھر 25اپریل کو چین کا دورہ کریں گے گے جبکہ چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات