مدینہ منورہ میں موسلادھار بارشوں کے بعد جھینگروں کے لشکروں نے دھاوابول دیا

مسجد نبوی کی انتظامیہ کی حرم کو جھینگروں سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر ،اسپرے کے لیے 30گاڑیاں مختص

اتوار 14 اپریل 2019 13:55

مدینہ منورہ میں موسلادھار بارشوں کے بعد جھینگروں کے لشکروں نے دھاوابول ..
ْمدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ کے مختلف علاقوں پر جھینگروں کے لشکروں نے دھاوا بول دیا ہے اور سعودی حکام ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مکہ میں جھینگروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کردیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے مدینہ منورہ شہر کے اطراف میں جھینگروں کی بڑی تعداد کے پائے جانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ میونسپلٹی حکام نے کہا کہ شہر بھر میں جھینگروں سے نجات پانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں تاریخی علاقوں سمیت شہر بھر کے 107محلوں میں سپرے کرنے کا اہتمام کیا گیاہے۔ دوسری طرف مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حرم کو جھینگروں سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کی ہیں جس کے تحت 30سے زیادہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں اسپرے کرتی رہتی ہیں۔ بیرونی صحنوں کی صفائی کیلئے 150کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ رات کے وقت چھتریوں کو کھلا رکھا جاتا ہے نیز حرم کے اندر تمام متحرک گنبدوں کو بند کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔