Live Updates

’میں نے اپنی آنکھوں سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو زرداری کے پیروں میں بیٹھے ہوئے دیکھا‘،نصراللہ ملک

ڈاکٹر شاہد مسعود جیسے لوگ صحافی نہیں ،یہ سیاستدانوں کے انفارمر ہیں، سینئیر تجزیہ کار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 14:51

’میں نے اپنی آنکھوں سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو زرداری کے پیروں میں بیٹھے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) سینئیر تجزیہ کار نصراللہ ملک نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اب عمران خان کے گن گاتے ہیں لیکن زرداری کے دور میں میں نے اپنی آنکھوں سے انہیں زرداری کے قدموں میں بیٹھے دیکھا تھا، وہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کہا کرتے تھے کہ آپ کے جیسا کوئی اور سیاستدان نہیں ہے۔

نصراللہ ملک نے ایک ٹی وی شو میں پوچھے گئے سوال کے جواب مین کہا کہ یہ لوگ صحافی نہیں ہیں بلکہ یہ سیاستدانوں کے خبری ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی خوشامد کے صلے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو سرکاری تی وی کا ایم ڈی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا پھر مین نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ایک ہی دن میں لاہور میں 3الگ الگ سیاستدانوں سے ملتے دیکھا، پہلے شاہد مسعود اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے ملے تو انہیں کہا کہ آپ سے بہتر حکومت چلانا کوئی نہیں جانتا پھر وہ حمزہ شہباز سے ملے اور انہیں بھی ایسی ہی باتیں کیں اور اس کے بعد وہ جماعتِ اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد سے ملے تو انہیں کہنے لگے یہ باقی سب چور ہیں، حکومت چوروں کی ہے صرف آپ ہیں جنہیں سیاست کرنا آتا ہے اور آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان کے نامور صحافی ہیں لیکن ان پر ایک بڑے تجزیہ نگار اور صحافی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایک جگہ سے باتیں دوسری جگہ پہنچانے کے کا کام کرتے ہیں اور یہ کہ ایسے لوگ صحافی نے سیاستدانوں کے انفارمر ہوتے ہیں۔ 


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات