ملک سے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات میں 42.69 فیصد اضافہ

اتوار 14 اپریل 2019 15:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2019ء) رواں مالی سال کے دوران ملک سے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات میں 42.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2019 ء کے اختتام تک پاکستان نے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے 8.59 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 42.69 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے 6.02 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے مہینے میں موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے 8 لاکھ 34 ہزارڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا گیا۔ گزشتہ سال جنوری میں موتیوں، قیمتی دھاتوں اورامیٹیشن جیولری کی برآمدات سے پاکستان نے 1.51 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔