دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز ڈاؤن ہو گئیں

صارفین فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے سے محروم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 اپریل 2019 16:25

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز ڈاؤن ہو گئیں
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل2019ء) دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام تک صارفین کی رسائی ناممکن ہو گئی۔ صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں فیس بک کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کی رسائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ختم ہو گئی ہے۔ صارفین وٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرنے سے بھی قاصر ہیں جس کے بعد صارفین نے تینوں ایپس کی انتظامیہ کو شکایات بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مین بھی فیس بک کا لنک ڈاؤن جا رہا ہے۔ چند روز پہلے بھی فیس بک پوری دنیا میں کچھ دیر کے لیے بند ہو گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے صارفین سے معضرت کی تھی اور اب اتوار کے روز سہہ پہر 4 بجے فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے لنکس ڈاؤن ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تینوں ایپس ایک ہی انتظامیہ کے تحت چلتی ہیں۔