ہزار گنجی خودکش دھماکہ کی تحقیقات جاری ،خودکش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے

اتوار 14 اپریل 2019 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) ہزار گنجی خودکش دھماکہ کی تحقیقات جاری ،خودکش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہزارگنجی خود کش حملہ تحقیقات کی جاری ہیں گزشتہ روز خودکش حملہ آورکے جسمانی اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوادئیے گئے ہیں خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادراسے بھی مدد لی جارہی ہے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہزارگنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائیگی جس سے اہم پیش رفت متوقع ہے ، واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ہزارگنجی خود کش حملے میں 19افراد جاں بحق ہوگئے تھے جاں بحق افراد میں ایک ایف سی اہلکاراوردو بچے بھی شامل تھے