Live Updates

ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی،شہزاد اکبر

خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے پھر تحقیقات توہوں گی، دبئی کے جعلی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔ معاون خصوصی برائے احتساب کی وفاقی وزیراطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اپریل 2019 18:35

ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی،شہزاد اکبر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی، خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے پھر تحقیقات توہوں گی، دبئی کے جعلی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے آج یہاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نوٹس بھجوا کراپنی ڈیوٹی پوری کررہا ہے۔

مائیں، بہنیں سب کی قابل احترام ہیں۔ نیب نوٹس بھجوا کر اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے۔ خواتین کے نام پرپیسے منگوائے گئے ہیں پھر تحقیقات توہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی بھی کوئی ایان علی سامنے آجائےگی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارکے لیے جعلسازی کا طریقہ کار ایک جیسا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دبئی کے جعلی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

کرپٹ لوگوں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کیلئے ہرکسی کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا گیا۔ فوادچوہدری نے کہا کہ 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک میں منی لانڈرنگ کومتعارف کرایا۔

اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کیلئے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ ایف آئی اے نے5ہزارکے قریب اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے 32اکاؤنٹس سے اخراجات سامنے آئے۔ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے۔ سندھ کےعوام کا پیسہ آصف زرداری اینڈ کمپنی نے چرایا۔ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جوحدیبیہ میں تھا۔ حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پرویزمشرف دورمیں نوازشریف کواین آراودیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات