وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی مختلف تقریبات میں شرکت‘ حلقے میں مصروف دن گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے

اتوار 14 اپریل 2019 20:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں مصروف دن گزارا ، یونین کونسل 27 میں پی ٹی آئی رہنما حفیظ سیال کی جانب سے دیئے گئے صبحانہ میں شرکت کی جس میں یوسی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ، رانا عبدالغفار سمیت یونین کونسل نمائندگان واہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں وزیر خارجہ نے یونین کونسل 14 شاہ رکن عالم کالونی میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے نصب کئے گئے 2 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کی۔ ڈی چوک شاہ رکن عالم کالونی میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ یونین کونسل 44 میں پی ٹی آئی رہنما قیصر بھٹہ کی رہائش گاہ پر استقبالیے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما رضوان عابد تھہیم کی رہائش گاہ پر گئے ان کی والدہ کی عیاد ت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کروائی۔ اورملک عابد تھہیم کو ان کی صاحبزادی کی شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ممتاز آباد میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مرزا فرقان مغل کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی صاحبزادی کی شادی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی این اے 156 کی مختلف شخصیات کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری ، اراکین صوبائی اسمبلی ندیم قریشی ، وسیم خان بادوزئی ، رانا عبدالجبار ، یوسی چیئرمین بابر شاہ ، منور قریشی ، ملک نور حسین ڈیہڑ وپی ٹی آئی کے دیگر رہنماء ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بذریعہ طیارہ اسلام آباد روانہ ہوگئے