Live Updates

عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے کا اہل نہیں

ایک مقتدر شخصیت بھی وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کرچکی ہے،سینئر تجزیہ کار محمد مالک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 اپریل 2019 22:17

عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے کا اہل نہیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ ایک مقتدر شخصیت وزیراعظم آگاہ کرچکی ہے کہ عثمان بزدار عہدے کا اہل نہیں ہے،اس سے صوبے میں کام نہیں چل سکتا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے اندرجب وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ کے پی کو خود بلا کر اپنے سامنے صوفے پر بٹھا کر کہے کہ تم کو میں وزیراعلیٰ لگا رہا ہوں کوئی پرویز خٹک نہیں لگا رہا۔

اس سے لگتا ہے کہیں کچھ نہ کچھ خرابی ضرور ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مقتدر شخصیت وزیراعظم آگاہ کرچکی ہے کہ عثمان بزدار عہدے کا اہل نہیں ہے،اس سے صوبے میں کام نہیں چل سکتا۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننا چاہتے ہم عثمان بزدار کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبروں پر حیران ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  حمز شہباز سے ملاقات ہوئی نہ ملنے کا شوق ہے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننا چاہتے ہم وزیراعظم عمران خان کی چوائس عثمان بزدار کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کی مونس الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی ہے جس میں حمزہ شہباز نے ساتھ دینے کے بدلے میں موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

لیکن پرویز الہیٰ کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننا چاہتے اور نہ ہی انہوں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں حمزہ شہباز سے ملنے کا شوق بھی نہیں ہے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات