شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دینے والے جسٹس شہزاد ملک سے متعلق انکشافات

جسٹس شہزاد ملک کا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے کیا تعلق ہے؟ سینئیر صحافی نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 اپریل 2019 11:09

شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دینے والے جسٹس شہزاد ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2019ء) : سینئیر صحافی سمیع ابراہیم نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کو ریلیف دینے والے جسٹس شہزاد ملک سے متعلق انکشافات کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف نیب کی کارروائیاں ہیں ، نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ، ان کی بیٹیوں رابعہ اور جویریہ ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ان سب کو منی لانڈرنگ کے کیس میں طلب کیا گیا ہے، بہت ساری جائیداد شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور ان کی بیٹیوں کے نام ہے۔ جبکہ کافی جائیداد سلمان شہباز کے نام پر بھی ہے جس کی وجہ سے نیب نے ان کو بھی طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کچھ ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن میں ملزمان کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ جو لوگ ریلیف دے رہے ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کون لوگ ہیں۔

اگر ہم نظر ڈالیں تو جسٹس شہزاد جو ن لیگ اور ملزمان کو دینے والے ریلیف کے ہر بینچ کا حصہ ہیں، ان کے بارے میں معلوم ہوا کہ انہیں ان کے دوست شہباز گھیبا کے نام سے بلاتے ہیں ، ان کا تعلق پنڈی سے ہے، جسٹس شہزاد قریبی رشتوں سے مسلم لیگ ن کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کے چچا امتیاز عباسی کی صاحبزادی عالیہ عباسی کے ساتھ ان کی شادی ہوئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی فرسٹ کزن سے شہزاد گھیبا کی شادی ہوئی ہے، دوسری رشتہ داری یہ ہے کہ جسٹس شہزاد کی ساس، مری سے مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر راجہ اشفاق ، اُن کی ہمشیرہ ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کا تعلق رحیم یار خان کے مذہبی گھرانے سے ہے۔ وہ مولانا طارق جمیل کے مرید ہیں۔ ہم سب کو پتہ ہے کہ نواز شریف کا رائے ونڈ سے کیا تعلق ہے اور اب لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا بھی رائے ونڈ سے تعلق پتہ چل گیا ہے۔

پاکستان میں یہ سب چیزیں نہایت اہم ہیں جیسے پیر بھائی، سیاسی بھائی وغیرہ۔سمیع ابراہیم نے کہا کہ ججز کا ایک مخصوص گروپ ہے جو شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو ریلیف دے رہا ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق ایسا ریلیف آگے بھی ان کو ملتا رہے گا۔خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کے کیسز میں بھی آئندہ ریلیف ہی دیا جائے گا ٹھیک ویسے ہی جیسے حنیف عباسی کی سزا معطل کر دی گئی ہے۔ سمیع ابراہیم نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: