بنوں ، پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے مابین گولڈ میڈل کیلئے مقابلے کا امتحان

پیر 15 اپریل 2019 12:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) تنائوش ایجوکیشن سسٹم بنوں کے زیر اہتمام فسٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے مابین گولڈ میڈل کیلئے مقابلے کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے کا مقصد طلبہ کے اندر تعلیم میں زیادہ سے زیادہ محنت پیدا کرنا ہے ’تنائوش ایجوکیشن سسٹم کے زیراہتمام تاجی کلہ بنوں کے مقام پر کلاس فسٹ سے لیکر چھٹی جماعت تک کلاس میں فسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے مقابلے کے امتحان کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول گھمبر کے ہیڈ ماسٹر نعمت اللہ خان ، گورنمنٹ ہائی سکول غوریوالہ کے ایس ای ٹی امیر صالح خان ، کمپرہینسیو ہائر سیکنڈری سکول کے ایس پی ای ٹی جانباز خان کی نگرانی میں مقابلہ امتحان کاانعقاد ہوا مقابلے میں فسٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے مقابلہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو گولڈ میڈل ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 5 ہزار روپے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :