Live Updates

وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں شریک نہیں ہوئے

سلیمان اور قاسم نے شرکت کی لیکن خاتون اول بشریٰ بی بی بھی شادی میں شریک نہ ہوئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 اپریل 2019 14:06

وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں شریک نہیں ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2019ء) : وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں ہی شریک نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی صاحبزادی کی شادی ہوئی لیکن نہ تو وزیراعظم عمران خان شریک ہوئے نہ ہی خاتون اول بشریٰ بی بی نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی بیٹی کی شادی میں ان کی بہنیں تو موجود تھیں لیکن بھائی عمران خان غیر حاضررہے۔

شادی میں عمران خان کے صاحبزادوں سلیمان اور قاسم سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی بہنوں سے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے دوسری شادی کی تھی، اس شادی میں جہاں ان کے قریبی عزیز و اقارب موجود تھے وہیں ان کی بہنیں کہیں دکھائی نہیں دیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے دوران ان کی بہنیں روبینہ ، نورین عرف رانی ، علیمہ خان اور عظمیٰ لاہور میں اپر کینال والے گھر پر موجود رہیں۔ علیمہ خان نے میڈیا پر اپنے بھائی کو شادی کی مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ انہیں نہ تو شادی کا علم تھا اور نہ ہی انہیں مدعو کیا گیا تھا۔ ریحام خان سے شادی کے بعد عمران خان اور ان کی بہنوں میں دوریاں مزید بڑھ گئیں اور رشتوں میں تلخی آ گئی۔

عمران خان کی جانب سے اس تلخی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہے۔ گذشتہ برس بشریٰ بی بی سے بھی عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں نکاح کیا تھا ، یہ تقریب بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چودھری اور زلفی بخاری بھی شریک تھے، اس موقع پر بھی عمران خان کی بہنیں غائب تھیں اور کسی ایک بہن نے بھی ان کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات